Mahdi ahs
  • in Quran
  • in Hadith
  • The last words
  • The Life History

  • Naqliyath - Hazrath Bandagi Miyan Abdul Rasheed

    Mahdia & Esaa

    مہدی موعود کا نام ولدیت و نسب     Click to view the geneology chart

    مستدرك الحاكم، دار قطنی، طبرانی، ابو تعیم وغیرہ محدثین نے ابن مسعود کی روایت سے یہ حدیث لکھی ہے

    قال قال رسول اللّه لا تذھب الدنیا حتی یبعث اللہ رجلا من اھل بیتی عواطی اسمہ اسمی و اسم ابیہ اسم ابی فیملاء الارض قسطا و عدلا کما ملئت ظلما و جورا
    فرمایا رسول اللہ نے ختم نہ ہوگی عنیا جب تک اللہ تعلالی ایک شخص کو مبعوث نہ کرے جس کا نام میرے نام اور اس کے باپ کا نام میرے باپ کے نام کے موافق ہوگا وہ زمین کو عدل و انصاف سے بھردے گا جیسی کہ وہ ظلم و جور سے بھری ہوئی ہوگی۔

    أبو داود نے اس طرح روایت کی ہے

    عن زرٍّ، عن عبد اللّه، عن النبيِّ صلى اللّه عليه وسلم قال :لو لم يبق من الدنيا إلا يومٌ لطوَّل ذلك اليوم حتى يبعث [اللّه] فيه رجلاً من أهل بيتي يواطىء اسمه اسمي، واسم أبيه اسم أبي
    زر بن عبد اللہ نے نبی صلعم سے روایت کی ہے آپ نے فرمایا اگر دنیا ختم ہونے کا ھیک دن بھی قاقی رہ جائے تو اللہ تعلی اس دن کو اتنا دراز کردے گا کہ میرے اہل بیت سے ایک شخص مبعوث ہو جائے جس کا نام میرے نام اور اس کے باپ کا نام میرے باپ کے نام کے مطابق ہو گا۔




    مہدی عليه السلم کی کنیت

    عقد الدرر مین عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت آئی ہے ک

    قال رسول اللہ صلعم یخرج فی آخر الزمان رجل من ولدی اسمہ اسمی کنیتہ کنیتی الخ
    رسول اللہ صلعم نے فرمایا کہ آخر زمانہ میں میری اولاد سے ایسا شخص ظاہر ہو گا جس کا نام میرا نام ہوگا اور اسکی کنیت میری کنیت ہوگی۔




    مہدی عليه السلم اہل بیت اولاد فاطمہ سے ہیں

    أبو داود ،طبرانی اور حکم نہ ام سلمہ سے روایت کی ہے

    عن أمِّ سلمة قالت سمعت رسول اللّه صلى اللّه عليه وسلم يقول: "المهديُّ من عترتي من ولد فاطمة"
    أمِّ سلمة کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلعم کو یہ فرماتے سنا ہے کہ مہدی میری عترت فاظمہ کی اولاد سے ہیں۔

    طبرانی نے کبیر سے اور ابو نعیم نے علی ابن ہزیلی سے روایت کی ہے

    ان رسول اللہ صلعم قال لفاطمة والدی بعثنی بالحق ان منھما (یعنی الحسن و الحسین رضی اللہ عنھما) مھدی ھذا الامة
    رسول اللہ صلعم نے فاطمہ سے فرمایا کہ قسم ہے اس خدا کی جس نے مجھے حق کے ساتھ مبعوث کیا ہے اس امت کے مہدی ان دونوں (یعنی حسن و حسین رضی اللہ عنھما) کی اولاد سے ہوں گے۔




    رسول اللہ اور امامنا مہدی عليه السلم کا حلیہ


    حضرت رسالتماب کا حلیہ ماخوذ از احادیث بطور تلخیص
    امامنا مہدی علیہ السلام کا حلیہ ماخوذ از کتب مہدویہ
    لم یکن النبی بالطویل و لا بالقصیر
    نبی نہ طویل تھے نہ کوتاہ قد (ترمذی)
    قد کوتاہ و نہ دراز
    آپ کا قد نہ کوتاہ تھا نہ دراز (آنتخاب الموالید)
    ازھر اللون
    آپ کا رنگ روشن تھا (ترمذی)
    درخشندہ روئے
    آپ کا چہرہ درخشاں تھا (آنتخاب الموالید)
    لم یکن بالجعد ولا بالسبط
    موئے مبارک نہ گھونگریالے تھے اور نہ سیدھے ( شمائل ترمذی)
    موئے مبارک نہ لمبے تھے نہ کوتاہ
    (مولود شریف)
    کث اللحیة
    آپ کی داڑھی گھنی تھی ( شمائل ترمذی)
    انبوہ ریش
    آپ کی دارھی گھنی تھی(مولود شریف)
    ضخم الراس
    سر مبارک بڑا تھا (شمائل ترمذی)
    بزرگ سر
    سر مبارک بڑا تھا
    واسع الجبین
    جبین مبارک کشادہ تھی (شمائل ترمذی)
    کشادہ جبین
    آپ کشادہ بیشانی تھے (مولود شریف)
    ازج الحواجب
    آپ بیوستہ ابرو تھے (شمائل ترمذی)
    بیوستہ ابرو
    آپ کے ابرو باہم ملے ہوئے تھے (مولود شریف)
    ادعج العینین
    آنکھیں بہت سیاہ تھیں (شمائل ترمذی)
    چشم چوں چشم بنی اسرائیل
    یعنی آنکھیں بہت سیاہ تھیں (شواہد الولایت)
    اقنی العرفین
    اونچی ناک (شمائل ترمذی)
    بلند بینی
    اونچی ناک (مولود شریف)
    اھدب الاشفار
    پلکیں دراز (شمائل ترمذی)
    دراز مژگاں
    پلکیں دراز (مولود شریف)
    افلج الثثین
    دندان مبارک کے درمیاں ساندیں تھیں (عن ابن عباس رضی اللہ عنہ مشکو ة)
    دندان مبارک کشادہ
    دانت کشادہ تھے (شواہد الولایت)
    عن جابر بن عبد اللہ قال و کان لا یضھک الا تبسما
    جابر بن عبد اللہ سے روایت ہے انہوں نے کہا آپ تبسم کے طور پر ہنستے تھے (مشکو ة)
    قلیل الضحک، تبسم افزوں
    آپ ہنستے کم تھے، تبسم زیادہ فرماتے تھے (مولود شریف)
    کان عنقہ جید و دمیة فی صفاء الفضة
    آپ کی گردن گڑیا کی سی تھی جس میں چاندی کی صفائی جھلکتی ہو
    متوسط گردن،در رو شنائی ہمچو آفتاب درخشاں
    متوسط گردن(مولود شریف)، صفائی میں آفتاب کی طرح درخشاں (شواہد الولایت)
    کان فی فجھہ تدوی
    چہرہ مبارک میں گولائی تھی (شمائل ترمذی)
    روشن روی ہمچو ماہ چہار دہم
    چہرہ روشن مچل چودگویں کے چاند کے تھا (مولود شریف)
    جلیل الکتف
    شانہ ہاے مبارک کشادہ تھے (شمائل ترمذی)
    کشادہ کتف
    شانہ ہاے مبارک کشادہ تھے (مولود شریف)
    عریض الصدر
    آپ کا سینہ مبارک کشادہ تھا (شمائل ترمذی)
    کشادہ سہنہ
    آپ کا سینہ مبارک کشادہ تھا (مولود شریف)
    موصول ما بین اللبة و السرة بشعر یجری کالخط
    سینہ سے ناف تک بالوں کا ایک باریک خط تھا (شمائل ترمذی)
    خطے باریک داشت بموے از سینہ تا ناف
    سینہ سے ناف تک بالوں کا ایک باریک خط تھا (شواہد الولایت)
    ضخم الکرادیس
    ہر دو پازوے مبارک کی ہڈیاں بڑی اور زبردست تھیں (شمائل ترمذی)
    دراز بازو
    آپ کے بازوے مبارک دراز تھے (مولود شریف)
    ششن الکفین
    ہر دو پنجہ مبارک موٹائی کی طرف مئل تھے (شمائل ترمذی)
    درست قبضہ
    قوی پنجہ (شواہد الولایت)
    سائل الاطراف او شامل الاطراف
    انگلیاں لمبی لمبی تھیں (شمائل ترمذی)
    دراز انگشتان
    انگلیاں لمبی لمبی تھیں (مولود شریف)
    بادن
    آپ تناور تھے (شمائل ترمذی)
    پہن استخوان
    آپ کی ہڈیاں چوڑی چکلی تھیں (مولود شریف)
    عن انس رضی اللہ عنہ قال لا سممت مسکا و لا عنبرة اطیب من رائحة النبی
    حضرت انس کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ کی خوشبو سے زیادہ خوشبودار نہ مشک سونگھا نہ عنبر (مشکو ة)
    عرق چوں گلاب و لعاب او مانند مشک و عنبر
    آپ کی پسینہ گلاب کے مانند خوشبودار تھا اور لعاب دہن میں مشک و عنبر کی خوشبو تھی (مولود شریف





    Copyright © 2007 Nooriana. All rights reserved.