Mahdi ahs
  • His Nasab
  • in Quran
  • in Hadith
  • The last words
  • The Life History

  • Naqliyath - Hazrath Bandagi Miyan Abdul Rasheed

    Mahdia & Esaa

    Nooriana Audio Player

    Download urdu fonts   
    for better viewing


    اللہ نے دیا ہے


    وَلا تَأْكُلُوا مِمَّا لَمْ يُذْكَرِ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَإِنَّهُ لَفِسْقٌ وَإِنَّ الشَّيَاطِينَ لَيُوحُونَ إِلَى أَوْلِيَائِهِمْ لِيُجَادِلُوكُمْ وَإِنْ أَطَعْتُمُوهُمْ إِنَّكُمْ لَمُشْرِكُونَ ۝

    And eat not of on which (at the time of giving) Allah's name hath not been pronounced: That would be impiety. But the evil ones ever inspire their friends to contend with you if ye were to obey them, ye would indeed be Pagans.
    Al-Qur'an, 006.121 (Al-Anaam [Cattle, Livestock])
    اور ہر اس چیز کو مت کھاؤ جس پر ( دیتے وقت ) اللہ تعلی کا نام نہ لیا گیا ہو اس لئے کہ یہ سرکشی ہے، اور بیشک شیاطین اپنے دوستوں کے دلوں میں یہ بات ڈالتے ہیں کہ اللہ کا نام لینے پر وہ تم سے جھگڑیں اور اگر تم انکا کہا مانوگے تو تم بھی مشرک ہو جاؤگے۔

    *In accordance with this ayat, Mahdi ahs has emphasized on telling "Allah ne diya hai"


    اس آیت کی تفسیر تو یہ ہوگی کہ جس کسی جانور کو اللہ کا نام لئے بغیر ذبح کیا جائے اس کا گوشت نہ کھاؤ جیسا کہ اکثر مفسرین نے اس کو اختیار کیا ہے۔ دوسری تفسیر یوں ہوگی کہ ہر وہ حلال اور جائز چیز جو کوئی کسی کو دے یا کھلاۓ، پلاۓ تو اس وقت اللہ کا نام لینا چاہیے، چیز جس قسم کی ہو، اس کا اعتبار کر تے ہوۓ "اللہ نے دیا ہے" کم از کم کہہ دیا کرے۔ اور ایسی چیزیں نہیں کھانا چاہیے جو کافر، مشرک، مرتد اور بدعتی لوگ منت، مراد کی خاطر کسی دیوی دیوتا، آلات، اوزار، سواریوں، مشینوں اور قبروں کے سامنے رکھتے اور پوجا پاٹ پہ چڑھاوے کے بعد انہیں کھاتے کھلاتے ہوں۔ یہ سب چیزیں اسلئے حرام ہیں کہ وہ سب غیر اللہ کی نزر کی گئیں۔ مسلمانوں اور مومنوں کو اپنے ایمان کی حفاظت کے لئے اپنے پیٹوں کو ایسی چیزوں کے کھانے سے بچانا اور محفوظ رکھنا فرض و لازم ہے ورنہ گناہ گار ہو جاؤگے اور ایمان سرکنے لگے گا۔

    ہاں! احادیثِ شریفہ اور روایاتِ قومی سے ثابت شدہ طریقہ پر ہی نزر اللہ نیاز رسول اللہ اور نیاز مہدی مراد اللہ وغیرہ وغیرہ کی صرف نیت کے ساتھ جو چیز مسنون طریقے سے کھلائی جاۓ، اسکا کھانا موجبِ خیر و برکت اور حصولِ فیض روحانی نیز ایصالِ ثواب کا باعث بھی ہے، چنانچہ منقول ہے کے حضرت مہدی علیہ السلام نے فرمایا " جب تک بندۂ خدا، نیاز کا کھانا کھاتا رہتا ہے، اگر ارواح معذب (قابلِ عذاب) ہیں تو اس وقت تک انکو نجات ملتی ہے، اور میاں ملک بخن رضی اللہ عنہ کے والد ملک احمد رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کا کھانا کھانے پر سیدنا مہدی موعود علیہ السلام نے فرمایا تمہارے والد بخشے گئے (خاتمِ سلیمانی)۔

    ماخوذ: تبین القرآن





    Copyright © 2007 Nooriana. All rights reserved.